سانحہ کُنن پوشپورہ نے بھارتی قابض فورسز کا اصلی بربریت اورحیوانیت والاچہرہ دنیا کے سامنے رکھ بے نقاب کردیا ہے

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی جموں کشمیر کے سربراہ یوسف نقاش کا بیان

بدھ 22 فروری 2017 15:09

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی جموں کشمیر کے سربراہ محمد یوسف نقاش نے دلخراش سانحہ کُنن پوشپورہ کی ۶۲ ویں برسی پر کہا کہ اس شرمناک سانحہ نے بھارتی قابض فورسز کا اصلی بربریت اورحیوانیت والاچہرہ دنیا کے سامنے رکھ بے نقاب کردیا۔ اخباروں کیلئے جاری بیان میں نقاش نے کہا کہ بھارتی فورسز جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے علاوہ بے شمار عصمت دری کے گناؤنے واقعات میں ملوث رہے ہیں اور عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور استعمال کرتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا ستم ظریفی یہ ہے کہ آج تک کُنن پوشپورہ جیسے سانحات میں ملوث ایک بھی مجرم کو سزا نہیں ملی بلکہ وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نقاش نے کہا کہ ہند نواز کٹھ پتلی سیاستدان ان جیسے سانحات کے لئے برابر کے ذمہ دار ہے کیونکہ انہوں نے ریاست میں بھارتی قبضے کو طول دینے اور کشمیریوں کے قاتلوں اور مجرموں کو پناہ دینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔

نقاش نے Amnesty International ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کئے گئے رپورٹ کی سراہنا کی جس میں کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہورہی انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل دوہرائی کہ وہ کشمیر میں ہورہے انسانیت سوز واقعات کا جائزہ لے کر بھارت پر اس سلسلے میں دباؤ دالے۔ حریت رہنما نے حکام کی طرف سے وادی بھر گرفتاریوں کے نہ تھمنے والے چکر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس خوف و دہشت کے ماحول میں گُھٹن محسوس کرتے ہیں۔

دریں اثناء، محمد یوسف نقاش نے ایک اور پیلٹ متاثر نوجوان کی شہادت پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید وسیم محمد ٹھوکر ایک ایمبولینس ڈرائیور تھے جس کو قا بض فورسز نے بڑی بے رحمی کے ساتھ ۰۰۲ پیلٹ داغے تھے اور وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔انہوں نے کہا کہ ایسے سینکڑوں پیلٹ متاثر ہیں جو اس وقت زیر علاج ہے۔ نقاش نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کہ وہ بھارت پرپیلٹ گن کے استعمال کو روکنے کے سلسلے میں دباؤ ڈالے ۔