وزیر اعلیٰ پنجاب رحیم یار خان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، ایم پی اے محمد عمر جعفر

بدھ 22 فروری 2017 14:04

رحیم یارخان۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ایم پی اے محمد عمر جعفر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس خطہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، رحیم یار خان میں آئی ٹی یونیوسٹی، میڈیکل کالج سمیت دیگر تعلیمی و طبی اداروں کا قیام اس بات کی دلیل ہے کہ موجودہ حکومت عوامی وسائل میں اضافہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے رحیم یار خان میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے میگا سیور یج سکیم کی بحالی کیلئے نئے ڈسپوزل کی تعمیر کے فنڈز جاری کردئیے ہیں جس کا کنٹریکٹ بھی گذشتہ ماہ دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :