امریکی انتظامیہ کا ایک کروڑ 10 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کو نکالنے کا اعلان
نئی گائیڈ لائن کے تحت مرحلہ وار ایسے افراد کو بے دخل کیا جائے گا جوئی کئی سالوں سے قیام پذیر ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس
بدھ 22 فروری 2017 12:43
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین اسپائسر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو ملک سے بے دخل کئے جانے کے حوالے سے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری جان کیلے نے 2 میمو پر دستخط کردیئے ہیں جس کے مطابق غیرقانونی طور رہنے والوں کو باآسانی ملک سے نکالا جائے گا اور نئی گائیڈ لائن کے تحت مرحلہ وارایسے افراد کو بے دخل کیا جائے گا جوئی کئی سالوں سے قیام پذیر ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس اور ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نئے احکامات کا مقصد ایسے لوگوں کو پیغام دینا ہے جو ملکی سیکیورٹی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں یا وہ جرائم میں ملوث ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی کارروائی سے قبل ملک چھوڑ کر چلے جائیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ نئی گائیڈ لائن کے تحت جرائم پیشہ افراد کو ملک سے جانے نہیں دیا جائے گا کیوں کہ انہیں پہلے عدالتی نظام سے گزر کر اپنی سزا مکمل کرنا ہوگی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.