کویت کا 2040 ء تک خام تیل کی پیداوار بڑھا کر4.75 ملین بیرل یومیہ کرنے کا اعلان

بدھ 22 فروری 2017 12:11

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) کویت نے کہا ہے کہ وہ اپنی خام تیل کی پیداوار بڑھا کر 2040 ء تک 4.75 ملین بیرل یومیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

قومی پٹرولیم کارپوریشن کے شعبہ انٹرنیشنل مارکیٹنگ کے مینیجنگ ڈائریکٹر نبیل بورس لی نے کہا کہ فی الوقت ملک کی خام تیل کی یومیہ پیداوار 3.15 ملین بیرل ہے جسے 2020 ء تک 4 ملین بیرل یومیہ تک لایا جائے گا جسے 2030 ء تک اسی سطح پر برقرار رکھا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت ملک کی خام تیل کی یومیہ برآمد 146000 بیرل ہے جس میں اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :