پیوٹن نے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا،کریملن

بدھ 22 فروری 2017 11:10

پیوٹن نے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا،کریملن
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) روس کے صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدرولادی میر پیوٹن نے اب تک یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ وہ 2018 کا صدارتی عہدے کا الیکشن لڑیں گے یا نہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان میں کہا کہ اس بارے ابھی ایسا کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ترجمان کہا کہ انتخابی عمل شروع ہونے میں فی الحال کافی وقت بچاہے اس لیے میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے ۔

متعلقہ عنوان :