ٹرمپ کی پالیسیوں اور اقدامات پر فرانس کی شدید تنقید

بدھ 22 فروری 2017 11:03

ٹرمپ کی پالیسیوں اور اقدامات پر فرانس کی شدید تنقید
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) فرانس کے وزیر خارجہ نے امریکا کو خبردار کیاہے کہ وہ دنیا میں اپنی حکمرانی قائم کرنے کے مقصد سے یورپی ملکوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنے کی پالیسی سے باز رہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق فرانس کے وزیرخارجہ جین مارک ایرو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یورپی ملکوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنے کی امریکی کوشش کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیرخارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں اور اقدامات کے مقابلے میں یورپی ملکوں میں اتحاد کے فقدان کے بارے میں کہا کہ اب یورپی ملکوں میں آگاہی پیدا ہوتی جارہی ہے اور اس کی وجہ یورپ کے خلاف ٹرمپ کے مسلسل حملے ہیں۔ فرانسیسی وزیرخارجہ نے امریکی حکومت کی پالیسیوں اور یورپ کے خلاف ٹرمپ کے ٹوئیٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کے اس طرح کے بیانات سے یورپ میں یہ احساس پیدا ہورہاہے کہ امریکا یورپ کو کمزور کرنا چاہتاہے۔

متعلقہ عنوان :