ڈاکٹر طاہر القادری کی چھیاسٹھ ویں سالگرہ کی تقریب

منگل 21 فروری 2017 22:42

چنیوٹ ۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری کی چھیاسٹھ ویں سالگرہ کی ایک پر وقار تقریب سیکرٹریٹ عوامی تحریک چنیوٹ میں زیر صدارت سینئر نائب صدر سید شاہد علی شاہ منعقد ہوئی، تقریب میں عوامی تحریک چنیوٹ کے سینئر نائب صدر محمد صفدر عباسی، جنرل سیکرٹری ظہیر سپرا، محمد ثاقب ڈپٹی سیکرٹری، محمد اشفاق ،رفیق احمد ، سٹی صدر سید محمد عباس شاہ کے علاوہ ضلع بھر سے عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران کے سینکڑوں کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر دیگر پارٹی عہدیداروں و مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعلامہ محمد طاہر القادری کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ عنوان :