پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ،فائدہ بھارت اٹھائے گا ،دونوں ممالک ایک جیسی صورتحال سے دوچار ہیں ،دفتر خارجہ میں ’’بابو ازم‘‘ ختم کرکے سفارتی کوششیں بروئے کار لائی جائیں

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنماء سینٹر شاہی سید کابیان

منگل 21 فروری 2017 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنماء سینٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ،فائدہ بھارت اٹھائے گا ،دونوں ممالک ایک جیسی صورتحال سے دوچار ہیں ،دفتر خارجہ میں ’’بابو ازم‘‘ ختم کرکے سفارتی کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔منگل کو اپنے بیان میں شاہی سید نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد اور احترام انسانیت پر یقین رکھتی ہے ،پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے ،دونوں ممالک ماضی میں سگے بھائیوں کی طرح رہے ہیں ،بھارت کے ساتھ ہونے والی جنگوں میں مغربی بارڈر پر ایک سپاہی بھی نہیں لگایا گیا تھا ،آج دونوں ممالک کے درمیان اتنی کشیدگی کیوں ہے دونوں ممالک کے درمیان لڑائی سے فائدہ بھارت کا ہو گا ،جس طرح پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اس طرح افغانستان کو بھی سمجھنا ہو گا کہ پرامن پاکستان ہی افغانستان کے مفاد میں ہے،دونوں ممالک مل بیٹھیں اور مسئلے کا حل نکالیں ،انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ میں’’بابو ازم‘‘ کو ختم کیا جائے اور دفتر خارجہ کے بابو اپنے دفاتر سے باہر نکل کر بیرونی دنیا کو ان مسائل سے آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے چارسدہ میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت مذمت کا نہیں بلکہ مذاحمت کا ہے ،پوری قوم یکسوئی سے اس عفریت کا مقابلہ کرے اور حکومت نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل پیرا ہو۔(ار)

متعلقہ عنوان :