کوئٹہ، اسلامی جمعیت طلبہ اورنوجوانوں کی نرسری ویونیورسٹی کا بھر پور کردار ملک بھرمیں ادا کر رہی ہے،ہدایت الرحمان بلوچ

منگل 21 فروری 2017 22:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ اورنوجوانوں کی نرسری ویونیورسٹی کا بھر پور کردار ملک بھرمیں ادا کر رہی ہے طلبہ کو زیور تعلیم واخلاق اور اسلامی تعلیمات سے آراستہ کرنا اسلامی جمعیت طلبہ کا بنیادی کام ہے بلوچستان کے بلوچ پشتون طلبہ تعلیم پر توجہ دیں ۔

عوام آئندہ انتخابات میں مداریوں کو ووٹ نہ دے کر کرپٹ اور کرپشن کے سومنات بنانے والوں کو نشان عبرت بنادیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ پنجاب میں بلوچستان کے بلوچ پشتون طلبہ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے صدر جمیل احمدمشوانی ،مولانا عبدالحمید منصوری ودیگر نے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے قوم پرستوں نے صوبے کے تعلیمی اداروں کو نفرت وتعصب کے مراکز بنادیے ہیں تعلیم وتربیت کے مراکز کوفحاشی ودہشت گردی اورلاقانونیت کے اڈے بناناقوم کی خدمت نہیں بلکہ قوم کیساتھ دشمنی ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ کو متحد کر رہی ہے تعصب ونفرت اور لسانیت قوم کو تقسیم اور طلبہ کا وقت ضائع کرکے انہیں ناکارہ بنانے کی سازش ہے ہم اس سازش کو ناکام بنائیں گے طلبہ اور نوجوان اسلامی جمعیت طلبہ کا ساتھ دیں تاکہ تعلیمی دنیا میں ترقی وکامرانی اور کامیابی کے جھنڈے گاڑے ۔ عوام کو تعلیم ، رہائش ، صحت ، سیوریج ، پینے کا صاف پانی، ادویات مہیاکرنے او ران کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی کوئی منصوبہ بند ی نہیں بلکہ حکمرانوں کی ترجیح کرپشن ولوٹ مارہیں عوام ضروریات زندگی کے لیے ترس رہے ہیں ۔ مریض علاج معالجہ کے لیے تڑپ رہے ہیں لیکن دوسری جانب حکمران طبقہ خوشنما بیان بازیوں سے عوام کو فریب دے رہا ہے ۔ جماعت اسلامی ملک میںخیر کے کام سرانجام دے رہی ہے

متعلقہ عنوان :