وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نجی موبائل فون کمپنی جاز موبائل کے اشتراک سے پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے جدید ٹیلی سنٹر قائم کرنے کا اعلان،جہاں بھی سو افراد پر مشتمل آبادی ہو گی وہاں انٹرنیٹ کی سہولت اور موبائل فون رابطہ قائم کر دیا جائے گا،وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان خان
منگل 21 فروری 2017 22:32
(جاری ہے)
یہ ٹیلی سنٹر سرگودہا، اوکاڑہ، بورے والا، عارف والا، شیخوپورہ، فضل پورہ اور کے پی کے کے اضلاع مینگور، مردان، خیرپور اور کے این شاہ میں قائم کئے جائیں گے تاکہ ان علاقوں کے دیہی عوام کو جدید انٹرنیٹ اور موبائل فون سہولیات فراہم ہو سکیں۔
انوشہ رحمن نے کہا کہ وزارت آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق ملک بھر میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ٹیلی کام سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ دیہی علاقہ جات کو ملک کے دیگر حصوں کے مساوی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ جاز موبائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے معاہدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کے اشتراک سے ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کیلئے منصوبوں پر کام کرنا ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ہزار افراد کی زندگی کو بدلنے کی طرف پیشرفت کر رہے ہیں جو بیرون ملک اپنے پیاروں سے موبائل فون کے ذریعے رابطوں کی سہولت حاصل کریں گے۔ قبل ازیں ٹیلی سنٹروں کے قیام کیلئے معاہدہ پر یونیورسل سروسز فنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث چوہدری اور جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے دستخط کئے۔ اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی رضوان بشیر خان جاز اور وزارت آئی ٹی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.