کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کی زیر صدارت آرمی و سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا،مردم شماری کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کاجائزہ لیا گیا

منگل 21 فروری 2017 22:32

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز میں چھٹی قومی مردم شماری کے سلسلے میں آرمی و سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا جس میں مردم شماری کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کامکمل جائزہ لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے اپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے جانے والے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے مردم شماری کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کی بہتری کے لئے ضروری ہدایات دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور خوش اسلوبی کے تسلسل پر زور دیا۔ ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان کے اضلاع میں ہونے والی مردم شماری میں ملتان کور کے آفیسرز اور جوان پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ ذمہ داری کو نبھائیں گے۔ کور کمانڈر ملتان کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری میں ملتا ن کور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہتر انداز میں خدمات سر انجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :