لورالائی ،18 کروڑ عوام وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، محمد خان اوتمانخیل

پاک فوج صرف پندرہ منٹ میں دہلی اور کابل کا ایسا حشر کرینگے کہ دینا جنگ عظیم دوئم کو بھو ل جائے گی، سابق صوبائی وزیر

منگل 21 فروری 2017 22:14

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پاکستان ایک عظیم فوجی اور ایٹمی قوت ہے اور پاکستان 18لہ کروڑور عوام وطن کے دفاع کیلئے اورکسی بھی جاریت کی صورتحال ہو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انڈیا ہو یااسرائیل یا افغانستان اور یاکوئی اور ملک کے اندر کے ایجنٹ پاکستان کو میلی آنکھوں سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دینگے اور پاک فوج صرف پندرہ منٹ میں دہلی اور کابل کا ایسا حشر کرینگے کہ دینا جنگ عظیم دوئم کو بھو ل جائے گی انڈیا اور افغانستان اپنی گھناونی حرکتوں سے باز آجائیں اور اس کے ساتھ ساتھ ملک کے اند ر ان کے ایجنٹ بھی اپنی ملک کے خلاف حرکات روک دیں بصورت دیگر افغانستان اور انڈیا کے تما م شہر پاک فوج کے کنڑول میں ہونگے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر لورالائی اتحادپینل کے سرپرست حاجی محمد خان اوتمانخیل نے لورالائی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہی اس موقعہ پر ان کے ہمراہ حاجی عبدالستار اوتمانخیل ، دولت خان کاکڑ ، خان شیرانی ، حسین خان ناصر ، مک ساٹکیی حمزہ زئی ، بھی تھے ۔

(جاری ہے)

حاجی محمد خان اوتمانخیل نے کہا کہ بلوچستان کی مخلوط حکومت تاریخ کی کرپٹ ترین اور ناکام ترین حکومت ہے اور ان کے وزار ء کے ملک دشمن عناصر اور ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ رابطے اور تعلقات ہیں اور وہ پاکستان کا کھاتے ہوئے اورحکومت میں ہوتے ہوئے انڈیا اور افغانستان کے ایجنٹ ہیں۔ اور اسی طرح وہ صوبے اور خاص کر کوئیٹہ کے اہم کاروباری مراکز اور سرکاری زمینوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں اور جلوس کی شکل میں اسلحہ و دیگر سامان سمنگلنگ کرتے ہیں اور دہشت گردوں کی سرپرستی بھی کرتے ہیں اور اسی وجہ سے بلوچستان کی یہ حکومت امن و امان کے حوالے سے اور ترقیاتی اسیکمات کے حوالے سے ناکام ترین حکومت بن چکی ہے انہوںنے کہا کہ مردم شماری ہمارا جمہوری سیاسی اور آئینی حق ہے ہم کسی کو بھی مردم شماری کے حوالے سے منفی سیاست او ر دوبرادر قوموں کو لڑانے کی اجازت نہیں دیں گے اس صوبے میں بلوچ اور پشتون صدیوں سے اکٹھے رہ رہے ہیں اور ہماری آ ُپس میں رشتے داریاں ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ 1998 میں بھی ان منفی ذہنی اور شرپسند عناصرنے مردم شماری کا بایئکاٹ کر کے قوم کو عظیم نقصان سے دوچا ر کیا جس کی ہم سخت ترین مذمت کرتے ہیں اور اس بار ہم انشااللہ بلوچ اور پشتون قوم پرستوں کے منفی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم مردم شماری کا انعقاد چاہتے ہیںاور اس میں غیر ملکیوں کا اندراج روکنے کیلئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے چاہیں اور حکو مت کو چاہیے کہ وہ افغان مہاجرین او ردیگر غیر ملکیوں کو باعزت طریقے سے اپنے اپنے ممالک بھیج دے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے اور پاکستان اور بلوچستان انشااللہ اکٹھے رہیں گے اور پاکستان انشااللہ تاحیا ت قائم رہے گا انہوںنے کہا کہ لورالائی اتحاد پینل کی اپنی حیثت ہے اور لورالائی شہر کے وسیع تر مفاد میں لورالائی اور صوبے میں امن خوشحالی اور اتحاد و اتفاق پید ا کرکے آنے والے الیکشن میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت حصہ لے گی اور انشااللہ کامیابی حاصل کریئگی کیونکہ عوام موجودہ امیدوراوں سے اور حکومت سے نلاں ہوچکی ہے انشااللہ عوامی قوت ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :