چار سدہ دھماکہ اور مسلسل خودکش دھماکے ملک کی ساکھ کو داؤپر لگانے کے لئے کافی ہیں، تنویر قریشی

دہشت گردی کے سدِباب کے لئے عملی اقدام نظر آنا چاہیے جبکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، وفد سے ملاقات

منگل 21 فروری 2017 22:01

چار سدہ دھماکہ اور مسلسل خودکش دھماکے ملک کی ساکھ کو داؤپر لگانے کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء)مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے کہا کہ چار سدہ دھماکہ اور مسلسل خودکش دھماکے ملک کی ساکھ کو داؤپر لگانے کے لئے کافی ہیں، حکمران اپنی ناکامی کو تسلیم کریں ،تنویر قریشی نے عارضی بیت الحمزہ پر لائنزایریا سے آئے ہوئے بزرگوں کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ دہشت گردی کے سدِباب کے لئے عملی اقدام نظر آنا چاہیے جبکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے،ناکہ دہشت گردی کے نام پردرگا ہوںاور عوامی تفریحی مقامات پر پابندی لگانے سے دہشت گردوں کی حوصلوں کو مزید تقویت ملے گی۔

تنویر قریشی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات عوام کو موت کیطرف لے جارہے ہیں، ملک کہ کونے کونے میں دہشت گردی اپنی موجودگی کا احساس دھماکوں کوصورت میں کراکے اپنی من مانیاں کرکے ریاستی اداروں کو کھلا چیلنچ کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کوئی صوبہ محفوظ نہیںکوئی شہر محفوظ نہیںجبکہ حکمران قوم کو سی پیک کی نوید سنارہے ہیں،سیہون میں دھماکے کے بعد قوم کی آنکھیں کھل چکی ہیں، سالوں سے عوام کے نام پر حکمرانی کرنے والے سندھ کے قدیم شہروں موہن جودڑو بنانے پہ تلے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہسپتال نام کی کوئی شہ لاڑکانہ سے لیکر سیہون تک نہیں پانی گندہ کچرہ جگہ جگہ اگر خدا نہ کرے دہشت گرد کو مزید مواقعہ ملے یا مواقعہ دئیے گئے توشہروں کی اصل حقیقت دنیادیکھے گی۔

(جاری ہے)

تنویر قریشی نے کہا کہ ملک میں تسلسل سے ہونے والے بم دھماکوں سے عوام میںعدم تحفظ کی فضاء قائم ہوتی جارہی ہیں جبکہ حکمرانوں کی ذاتی انا کے بت ٹوٹنے کا نام ہی نہیں لے رہے ،الزامات کی راوش چھوڑ کرمل کر ملک کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ چار سدہ کچہری گیٹ پر ہونے والی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔#