محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے ہر ضروری اقدام کیا گیا ہی:شہبازشریف

میگا پراجیکٹس سے عوام کو ریلیف ملا ہے، ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے، پنجاب حکومت کی شفافیت ، اچھی طرز حکمرانی اور شاندار کارکردگی کے عالمی ادارے بھی معترف ہیں ملک معاشی طور پر مضبوط ہوا ہے ، روزگار کے لاکھوںنئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں،رکن قومی اسمبلی عالم داد لالیکا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی عالم داد لالیکا نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی حکومت خدمت خلق کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے ہر ضروری اقدام کیا گیا ہے۔

اربوں روپے سے مکمل ہونیوالے میگا پراجیکٹس سے عوام کو ریلیف ملا ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں لگنے والا ہر منصوبہ شفافیت ، معیار اور برق رفتاری سے تکمیل کا اعلیٰ شاہکار ہے۔ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

بہترین معاشی پالیسیوں کے باعث ملک معاشی طور پر مضبوط ہوا ہے اور ملک میں سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے لاکھوںنئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کی شفافیت ، اچھی طرز حکمرانی اور شاندار کارکردگی کے عالمی ادارے بھی معترف ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ ملک سے بجلی کے اندھیرے ہمیشہ کیلئے دور ہونے کا وقت آگیا ہے۔انشا ء اللہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کریں گی