پاکستان رینجرز کی لانڈھی میں کارروائی،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

منگل 21 فروری 2017 21:57

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان رینجرز( سندھ) کی لانڈھی میں کارروائی ،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد۔منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اطلاع ملی کہ ایم کیو ایم (لندن) سے تعلق رکھنے والے کچھ شرپسند عناصر نے تخریب کاری کی نیت سے لانڈھی نمبر6 کے علاقے مین واقع ایک گھر میں اسلحہ اور ایمونیشن چھپا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان رینجرز (سندھٰ) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تلاشی کے دوران گھر کی چھت پر چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا ۔ برآمد کئے اسلحے اور ایمونیشن میں 6 عدد کلاشنکوف بمعہ 5 عدد میگزین، ایک عدد 8 ایم ایم رائفل، 2 عدد سیون ایم ایم رائفل، ایک عدد ریپیٹر، 5 عدد 30 بورپسٹل بمعہ ایک عدد میگزین اور مختلف اقسام کے 554 راؤنڈز ترجمان کے مطابق یہ اسلحہ اور ایمونیشن شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے لئے استعمال ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :