سی سی پی اوکاپشاورہائیکورٹ کادورہ، سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

منگل 21 فروری 2017 21:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)پشاورمیں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اورسیکیورٹی خدشات کے پیش نظرمنگل کے روزسی سی پی او نے پشاورہائیکورٹ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی دورہ کیا اورسیکیورٹی انتظامات کا ازخود جائزہ لیا اور مزید تحفظاتی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیے جبکہ تعینات آفیسرز اوراہلکاروں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے اورہائیکورٹ کے داخلی خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اوربلٹ پروف جیکٹس اورہیلمت کے استعمال یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزچیف کیپٹل سٹی پولیس پشاورمحمد طاہر خان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاورہائیکورٹ کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی غرض سے خصوصی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عثمان غنی اورودیگر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ سی سی پی او پشاور نے ہائیکورٹ کے تمام داخلی راستوں اورمختلف دفاتروں کا ازخود جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات چیک کیے اور انہیں تسلی بخش قرار دیا تاہم انہوں نے اس موقع پر سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں اورافسران کوہدایات جاری کرتے ہوئے 24 گھنٹے الرٹ رہنے اورہائیکورٹ میں آنے جانے والے افراد کی مکمل چیکنگ کرنے کی بھی ہدایات کی اوردوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ اورہیلمت کے استعمال کے بھی احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر سی سی پی او نے کہا کہ پولیس کی جانب سے تمام داخلی خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اورسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنوں کے ذریعے حساس اوراہم مقامات پر گھر گھر تلاشی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی بھی کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پشاورنہایت اہمیت کا حامل ہے اوراس سلسلہ میں کسی قسم کوتاہی ناقابل قبول ہوگی ۔