صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے 89کنٹرکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا

منگل 21 فروری 2017 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے ایک پروقار تقریب میں 89کنٹرکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا-انہوں نے سوشل سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پروقار تقریب میں 43سوشل سیکیورٹی آفیسرز اور46آڈٹ اینڈ اکائنٹ آفیسر کو مستقل کر دیا-جوکہ2007،2009اور2012میں بھرتی ہوئے تھے اور مختلف جگہوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے -اس موقع پر سوشل سیکیورٹی اور آڈٹ کے افسران نے صوبائی وزیر کو خراج تحسین پیش کیا اور یقین دہانی کروائی کہ ان کے مستقل ہونے سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے بلکہ ان کے کام بھی ایک نئی جدت آئے گی -اس موقع پر صوبائی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کے لئے بڑی خوشی کا دن ہے کہ آج ان کا ایک اور وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچااور میں اس جذبے کے ساتھ کام کرتا رہوں گاانہوں نے مزید کہا کہ یہ ان ملازمین کا دیرینہ حق تھا جو آج ان کو دیا گیا ہے -مزیدبراں انہوں نے مستقل ہونے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور ہدایت کی کہ سب کو مل کر ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کام کرنا ہو گا -آخر میں صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے مستقل ہونے والے ملازمین کو ان کے مستقل ہونے کے نوٹیفیکیشن دیئی-