جماعة الدعوة پاکستان کے وفد کا درگاہ لعل شہباز قلندر سہون کے گدی نشین سے مزار حادثے کے حوالے سے تعزیت

منگل 21 فروری 2017 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما محمد یعقوب شیخ نے وفد کے ہمراہ درگاہ لعل شہباز قلندر سہون کے گدی نشین ڈاکٹر سید مہدی رضا شاہ سے قلندر کے مزار کے حادثے کے حوالے سے تعزیت کی۔ اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کوٹ مٹھن کے گدی نشین پیر معین الدین کوریجو، سابق وزیراطلاعات محمد علی درانی، جماعة الدعوة سندھ کے مسئول فیصل ندیم، کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، امیر جمعیت اہل حدیث سندھ مفتی یوسف قصوری، جمعیت علمائے اسلام (س) سندھ کے سیکریٹری جنرل حافظ احمد علی، جماعة الدعوة بلوچستان کے رہنما مجیب الرحمن ، حافظ محمد انور ، افتخار ابوالخیر اور دیگر علماء کرام و مشائخ بھی موجو دتھے۔

اس موقع پر مسئول صوبہ سندھ فیصل ندیم نے حادثے کے دوران فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے کی گئی خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اور انہوں نے کہاکہ ہمارے سینکڑں کارکنان جامشورو ، حیدرآباد ، سہون شریف ، نواب شاہ کے ہسپتالوں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کی طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا اس د ن سے لے کر اب تک ہمارے کارکن زخمیوں کی خدمت کررہے ہیں۔

اس موقع پر مہدی شاہ نے ان خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما یعقوب شیخ نے گدی نشین ڈاکٹر مہدی رضا شاہ اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ سہون پاکستان کے استحکام پر حملہ ہے یہ منظم منصوبے کے تحت ملک میں دہشت گردی کو پروان چڑھایا جارہا ہے اور دہشت گردی کی حالیہ لہر کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت افغانستان کے راستے دہشت گردی کے اڈے چلارہا ہے ، جماعة الدعوة بیرونی دباؤ کبھی بھی قبول نہیں کرے گی۔ حکومت کو بھارت کا دہشت گردارنہ رویہ دشمن پر واضح کرے۔

متعلقہ عنوان :