حیدرآباد،سی آئی اے پولیس کے چھاپے، گاڑی چوری کرنے والے 9 افراد ، قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان اور گاڑیاں برآمد

منگل 21 فروری 2017 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) سی آئی اے پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر گاڑی چوری کرنے والے 9 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان اور گاڑیاں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے حیدرآباد محمد اسلم لانگاہ کی سر براہی میں سی آئی اے پولیس نے گزشتہ دنوں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں چھاپوں ،اسنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ ا پ کے دوران مو ٹر سائیکل لفٹرز کیخلاف کر یک ڈائون کر کے حیدرآباد، پھلیلی، لطیف آباد، قاسم آباد اور دیگر مقا مات سے 09وہیکل لفٹرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوںروپے مالیت کی 12سے زائد مسروقہ و چھینی گئی مو ٹر سائیکلیںبرآمد کی گیں۔

متعلقہ عنوان :