ڈپٹی کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

عدالت نے ڈی سی کی سرزنش کرتے ہوئے فوری طور پر عرصہ دراز سے تعینات ڈی سی اسٹاف افسر طارق زمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

منگل 21 فروری 2017 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت۔عدالت نے ڈی سی کی سرزنش کرتے ہوئے فوری طور پر عرصہ دراز سے تعینات ڈی سی اسٹاف افسر طارق زمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم پر ڈی سی نے اسٹاف افسر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن عدالت کو جمع کروا دیا جس پر درخواست نمٹا دی گئی۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد وحید نے ابراہیم کی درخواست پر کیس کی سماعت کی توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنرسمیر احمد عدالت میں پیش ہوئے تو جسٹس شاہد وحید نے ڈی سی لاہور کی سرزنش کرتے بوئے کہا کہ ڈی سی صاحب آپ نے عدالتی احکامات کو مذاق بنا رکھا ہے عدالتی احکامات پر عرصہ دراز سے محکمہ ماحولیات کے ملازم طارق زمان کو ڈی سی آفس سے کیوں نہیں ہٹایا گیا ۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں طارق زمان کو عہدے سے ہٹا کر رپورٹ پیش کریں ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی ۔ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی سی لاہور نے نوٹفیکیشن عدالت میں جمع کروا دیا جس پر ڈی سی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی۔ (ایم خالد)

متعلقہ عنوان :