جماعت الدوة اور تحریک نوجواناں اسلام ساہیوال ڈویژن کی وفاقی وزیر دفاع کے خلاف ریلی، وفاقی وزیر دفاع کی برطرفی کا مطالبہ، مقررین

منگل 21 فروری 2017 21:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) جماعت الدوة ساہیوال ڈویژن اور تحریک نوجواناں اسلام ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام بابے والا چوک دیپالپور بازار سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے خلاف ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے سینکڑوں شرکاء نے مختلف بازاروں کے چکر لگانے کے بعد صدر چوک میں احتجاجی جلسہ کیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

جماعت الدوة کے صدر حافظ محمد ارشد اور مفتی خالد مشتاق اور تحریک نوجواناں اسلام کے ڈویژنل صدر ظفر اللہ جمالی نے وفاقی وزیر دفاع پر شدید نکتہ چینی کی اور وزیر دفاع کے پروفیسر حافظ سعید احمد کے بارے میں بیان کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ پروفیسر حافظ سعید احمد کو فی الفور رہا کیا جائے اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے والے وزیر دفاع کو بر طرف کیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :