توہین عدالت کی دائر درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور کی سرزنش

عرصہ دراز سے تعینات اسٹاف افسر طارق زمان کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم

منگل 21 فروری 2017 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی دائر درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور کی سرزنش کرتے ہوئے عرصہ دراز سے تعینات اسٹاف افسر طارق زمان کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا،اسٹاف افسر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن پیش کئے جانے پر درخواست نمٹا دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سعید پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ نے عدالتی احکامات کو مذاق بنا رکھا ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود محکمہ ماحولیات کے ملازم طارق زمان کو عرصہ دراز میں ڈی سی آفس سے کیوں نہیں ہٹایا گیا ۔فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ طارق زمان کو عہدے سے ہٹا کر رپورٹ پیش کریں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اسٹاف افسر طارق زمان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کر ادی جس پر درخواست نمٹا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :