خورشید شاہ اور بلاول دونوںکی سیاست کا مارک ایک ہی ہے ، 2018 میں عوام کسی جعلی برانڈ کو قبول نہیں کریں گے

مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 55 کے کوآرڈینیٹر راجہ ظفر اقبال کابیان

منگل 21 فروری 2017 21:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 55 کے کوآرڈینیٹر راجہ ظفر اقبال نے کہا ہے کہ خورشید شاہ اور بلاول دونوںکی سیاست کا مارک ایک ہی ہے لیکن 2018 میں عوام کسی جعلی برانڈ کو قبول نہیں کریں گے،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا امن فارمولہ ہی ملکی بقا و سلامتی کا فارمولہ ہے، سی پیک کے منصوبوں اور غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کوہر صورت مزید فعال بنایا جائیگا، دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگانا سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پنجاب میں رینجر کی مدد لینا خوش آئند ہے،یہ ملکی سلامتی کے وسیع تر مفاد کی خاطر فیصلہ کیا گیا ہے،اب دہشتگروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بے رحمانہ اپریشن ہوگا،نہ ہی سہولت کاروں کو پناہ دینے والوں کو چھوڑا جائے گا۔

(جاری ہے)

انٹی اسٹیٹ کارروائیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی ریاستی قانون حرکت میں آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپیر ودھائی دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین عامرالدین میر،ڈاکٹر شفقت ملک،خورشید قریشی،چوہدری عابد مٹھوسمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پر امن اور خوشحال پاکستان میں کسی کو آگ اور خون کا کھیل نہیں کھیلنے دیا جائے گا،خوشحال پاکستان ہی عوام کا مقدر ہے۔ دہشت گردی کا ناسور بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والاہے ، اور ظالم انسانیت کے دشمن دہشت گرد اوران کے سہولت کار عبرتناک انجام سے نہیں بچ پائیں* گے۔