سرکاری محکموں کے خلاف زیر التواآڈٹ رپورٹس پر بحث مکمل کرنے کیلئے جلد ازجلد پی اے سی کے اجلاس طلب کئے جائیں

سپیکر خیبر پختونخوا سمبلی اسدقیصر کی صوبائی اسمبلی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سیل کو ہدایا ت

منگل 21 فروری 2017 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) سپیکر خیبر پختونخوا سمبلی اسدقیصر نے صوبائی اسمبلی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سیل کو ہدایا ت جاری کیں کہ سرکاری محکموں کے خلاف زیر التواآڈٹ رپورٹس پر بحث مکمل کرنے کیلئے جلد ازجلد پی اے سی کے اجلاس طلب کئے جائیں ۔انہوںنے یہ ہدایات ڈپٹی آڈیٹر جنرل حشمت اقبال کیساتھ سپیکر چیمبرمیں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے دیں ۔

سپیکر نے اس موقع پر کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سرکاری محکموں سے متعلق کرنٹ آڈٹ رپورٹوں کو پی اے سی کے اجلاسوں میں زیر بحث لایا جائے اور اس ضمن میں متعلقہ محکمہ سے رابطہ کیا جائے گا۔انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے موجودہ دورمیں گزشتہ کئی سالوں کے زیر التواکیسوں کو نمٹا کر بہتر کارکردگی کامظاہرہ کیا اور ایک مثالی کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے پی اے سی سیل کو ہدایت جاری کیں کہ باقی ماندہ زیر التواکیسوں کو جلد ازجلد نمٹانے کیلئے پی اے سی کے اجلاس طلب کئے جائیں ۔ملاقات میں ڈپٹی آڈیٹر جنرل کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے لوکل گورنمنٹ کے وزیر اور سیکرٹری حاصبان سے رابطہ کیا جائے گا۔ضلعی سطح پر آڈٹ رپورٹوں کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے جلد ازجلد ضلعی اکاؤنٹس کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ ضلعی حکومتوں سے متعلق آڈیٹرجنرل کی مرتب شدہ آڈٹ رپورٹس پر بحث شروع کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :