پلڈاٹ:وفاقی حکومت کامعیارطرز حکمرانی پرسال2015-16کا اسکورکارڈ جاری

وفاقی حکومت کی تیسرے سال میں بہترین مجموعی کارکردگی 51فیصد رہی،مہنگائی کی شرح پر 87فیصد اسکور کیساتھ کنٹرول کیاگیا، شفافیت میں سب سے کم اسکور21فیصد ریکارڈکیاگیا۔سروے رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 فروری 2017 19:43

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری2017ء) : پلڈاٹ نے وفاقی میعار طرز حکمرانی سے متعلق کارکر دگی کے تیسر ے سال 2015-16کا اسکور کارڈ جاری کر دیا ہے ۔ پلڈاٹ کی جانب سے جاری 2013میں قائم ہونیوالی وفاقی حکومت کے تیسر ے سال کی کارکردگی پر مبنی جائزہ اسکور کے مطابق وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر اوسط درجے سے ذرا بہتر کارکردگی کا مظاہر کیا ہے ۔

کارکردگی کے 25میں سے 19اشاریوں میں 50فیصد پوائنٹس سے زیادہ اسکور حاصل کر سکی ہے ۔ وفاقی حکومت کے میعار طرز حکمرانی کا تیسرے سال میں مجموعی اسکور 51فیصد رہا ہے۔ مہنگائی کی شرح پر کنٹرول کے اشاریوں میں سب سے بہتر کاکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے 87فیصد اسکور حاصل کیا ہے جبکہ شفافیت میں سب سے کم اسکور 21فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ وفاقی طرز حکمرانی کے تیسرے سال 2015-16میں دوسرے سال کے مقابلے میں سات فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پلڈاٹ کی جانب سے مرتب کر دہ میعار طرز حکمرانی کے مختلف اشاریوں اور ذیلی اشاریوں کے موازنے پر مبنی اسکور مرتب کیا گیاہے ۔ پلڈاٹ اسکور کارڈ کے مطابق گورننس کے تمام پانچ شعبوں بشمول قانون کی حکمرانی ، معیشت کا انتظام و انصرام ، سماجی اشاریوں ، خدمات کی سرانجامی اور انتظامی اثر پذیری میں بہتری ریکاڈ کی گئی ہے ۔ انہی پانچ شعبوں کے زیلی شعبوں میں25اشاریوں میں سے 19اشاریوں خارجہ پالیسی کے انتظام و انصرام ، ریگولیٹری باڈیز کی خودمختاری ، موثر اور موزوں عوامی خریداری ، بچوں کی امیونائزیشن ، حادثات کی تیاری اور انتظام و انصرام ، ہیلتھ کیئر ، آبادی کی بڑھوتری پر کنٹرول، ماحولیاتی پائیداری، مہنگائی پر کنٹرول، بے روزگاری پر قابو، سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی دستیابی ، ترقیاتی منصوبے ، محصولات کا اکٹھا کرنے ،بلوں ، زرعی ترقیات ، قومی دفاع، امن و امان ، میں کارکردگی میں اوسط درجے سے بہتررہی ہے ۔

جبکہ چھ اشاریوں جن میں طرز حکمرانی کو بہتر بنانے میں ٹیکنالوجی کے استعمال، بھرتیوں اور ترقیوں میں شفافیت ، تعلیم ، غربت کے خاتمے ، پانی کے وسائل کے انتظام وانصرام اور شافیت کے اشاریوں میں کارکردگی اوسط درجے سے بھی کم رہی ہے بیشتر اشاریوں میں کارکردگی 40فیصد سے بھی کم ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اسکورکارڈ کے مطابق مہنگائی پر کنٹرول کے اشاریے میں سب سے زیادہ بہتر کارکر دگی کا مظاہر کیا گیاہے جس میں مجموعی طورپر 88فیصد اسکور ریکارڈ کیاگیا ہے کیونکہ بہتر مالیاتی انتظام و انصرام جبکہ بین الاقوامی طور پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مجموعی طورپر 2.8فیصد مہنگامی کمی واقع ہوئی ہے ۔

امن و امان اور پائیداری کے اشاریے میں 73فیصد اسکور رہا ہے اسی طرح ہیلتھ کیئر میں 68فیصد اسکور ریکارڈکیا گیاہے ۔ اسکور کارڈ کے مطابق وفاقی حکومت کے تیسرے سال میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے اشاریے میں 67فیصد اسکور ریکارد کیا ہے جبکہ گذشتہ سال 27فیصد تھا۔ تیسرے سال کے دوران براہ راست سرمایہ کاری میں 38فیصد اضافہ دیکھنے میںآ یا ہے ۔ اسکور کارڈ کے مطابق شفافیت میں کارکردگی سب سے کمتر رہی ہے جس مد میں مجموعی طور پر 21فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :