شیروان،چور ایک رات میں 2دوکانوں سے موبائل اورنقدی چوری کرکے فرار

منگل 21 فروری 2017 19:42

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) شیروان میں ایک ہی رات میں چوری کی 2وارداتوں کے دوران نامعلوم چور دوکانوں کے تالے توڑ کر موبائل ،نقدی اورقیمتی اشیاء چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔متاثرہ تاجروں کی رپورٹ پر تھانہ شیروان میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پہلی واردات میں نامعلوم چو رموبائل کی دوکان کے تالے توڑ کے 3لاکھ روپے نقدی اورقیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہوئے ۔

متاثرہ تاجر فیصل کی رپورٹ پر تھانہ شیروان میں مقدمہ درج ہوا۔دوسری واردات میں چور سبزی کے دوکان کے تالے توڑ کر نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔تھانہ شیروان سے ملحقہ علاقوں میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر مکینوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :