صوبہ کے تمام اضلاع خصوصاً دور دراز علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیںگے تاکہ صوبہ کے عوام کو بہتر سہولیا ت فراہم کی جاسکیں‘ عوام کو زیادہ سے ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین کی ترجیح ہے ‘اس ضمن میں عوام کو حائل رکاوٹوں و دشواریوں کے خاتمہ کیلئے مربوط و موئثر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں

گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما قادر مگسی سے ٹیلی فونک بات چیت

منگل 21 فروری 2017 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ صوبہ کے تمام اضلاع خصوصاً دور دراز علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیںگے تاکہ صوبہ کے عوام کو بہتر سہولیا ت فراہم کی جاسکیں ، عوام کو زیادہ سے ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین کی ترجیح ہے اس ضمن میں عوام کو حائل رکاوٹوں و دشواریوں کے خاتمہ کے لئے مربوط و موئثر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

ان خیالات کااظہا ر انہوں نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما قادر مگسی سے ٹیلی فونک رابطہ میں کیا، گورنر سندھ اور قادر مگسی کے درمیان صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اس غرض سے تمام سیاسی قوتوں اور شخصیات سے رابطہ کررہا ہوں، گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ صوفیائے کرام کی دھرتی ہے جہاں امن ، محبت ، بھائی چارے اور ہم آہنگی کی فضا ہمیشہ سے قائم ہے، لیکن دہشت گرد عناصر نے امن کی فضا خراب کی ناکام کوشش کی ، صوبہ کے عوام اپنے اتحاد سے پہلے بھی اس قسم کی سازشوں کو ناکام بناتے آئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندر ? کے مزار پر حملہ دراصل پورے صوبہ پر حملہ تھا حملہ میں ملوث تمام عناصر کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :