بھارت اپنے مذموم مقاصد کیلئے افغانستان کو استعمال کر رہاہے ‘ بھارت نے اسے استعمال کرکے پاکستان میں دہشتگردی کی لہر پیدا کی ، غیور اور محب وطن قبائل کی موجودگی میں کوئی بدامنی نہیں کر سکتا ‘ اقتصادی راہداری کو ہر صورت میں محفوظ بنایا جائے گا آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمدانجم کا مختلف قبائل کے امن جرگہ سے خطاب

منگل 21 فروری 2017 19:46

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل ندیم احمدانجم نے کہا ہے کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کیلئے افغانستان کو استعمال کر رہاہے ‘ بھارت نے افغانستان کو استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گردی کی لہر پیدا کی ، غیور اور محب وطن قبائل کی موجودگی میں کوئی بدامنی نہیں کر سکتا ‘ اقتصادی راہداری کو ہر صورت میں محفوظ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں مختلف قبائل کے امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لئے افغانستان کو استعمال کر رہا ہے۔ بھارت نے افغانستان کو استعمال کر کے دہشت گردی کی لہر پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ غیور اور محب وطن قبائل کی موجودگی میں کوئی بدامنی نہیں کر سکتا۔ تعلیم میں بھی ایف سی بلوچستان کے عوام کی بھرپور خدمت کر رہی ہے۔ آئی جی ایف سی نے کہاکہ اقتصادی راہداری کو ہر صورت میں محفوظ بنایا جائے گا۔ …(رانا)