Live Updates

رینجرز سے کیا کام لینا ہے اس کافیصلہ پنجاب حکومت کریگی،عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں ‘ سردار ایاز صادق

پی ایس ایل کافائنل میچ ہر صورت لاہور میں ہوگا،عمران خان سمیت سب کو دعوت ہے ،اگر گراونڈمیں نہیں آتے تو ٹی وی پر ہی دیکھ لیں ، سپیکر قومی اسمبلی

منگل 21 فروری 2017 16:52

رینجرز سے کیا کام لینا ہے اس کافیصلہ پنجاب حکومت کریگی،عوام پولیس کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ رینجرز سے کیا کام لینا ہے اس کافیصلہ پنجاب حکومت کرے گی،پی ایس ایل کافائنل میچ ہر صورت لاہور میں ہوگا، فائنل دیکھنے کے لئے عمران خان سمیت سب کو دعوت ہے ،اگر گراونڈمیں نہیں آتے تو ٹی وی پر ہی دیکھ لیں ،دہشتگردی کے خاتمے کے لئے علاقہ مکین پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گڑھی شاہو کے علاقے میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ ’’پو لیس کمیونٹی اجلاس‘‘ کی صدارت کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اہل علاقہ پو لیس کی مدد کریں، اگر کوئی اجنبی اس علاقے میں آکر رہائش اختیار کر تا ہے توعوام کو چاہیے اس کا پتہ رکھے ،چادر اور چار دیواری تک جانے سے پہلے ہی پولیس کی مدد کریں، اگر کوئی مشتبہ شخص یہاں رہتا ہے یا کرائے کی جگہ لی ہے تو اسے کرائے پر جگہ لے کر دینے والے پر اپرٹی ڈیلر کا بھی فرض ہے کہ قریبی پو لیس اسٹیشن میں اس کی رجسٹریشن کروائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لئے اگر پو لیس آپ کے شناختی دستاویز ات چیک کر تی ہے تو پو لیس پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے تعاون کرنے کی ضرورت ہے،مشکوک حرکات اور مشکوک لوگوں کی رپورٹ بر وقت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ رینجرز سے کیاکام لینا ہے اس کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کے لئے عمران خان سمیت سب کو دعوت ہے ، عمران خان کومشور ہ دیتاہوں کہ اگر وہ گراونڈمیں نہیں آتے تو ٹی وی پر ہی دیکھ لیں۔

اس موقع پر سانحہ چیئرنگ کراس کے شہداء کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین اور زاہد گوندل سمیت تمام شہداء کے لئے خصوصی دعاکی گئی جبکہ امن و امان کے اس اجلاس میں ایس پی سول لائن علی رضا نے بریفنگ بھی دی جس میں انہو ں نے کہا کہ امن و امان کو بہتر رکھنے کیلئے کمیونٹی تعاون کی ضرورت پولیس کو رہتی ہے ، علاقہ مکینوں کا کافی حد تک ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے ، چند گڑھ میں چھ ہزار سے زائد لوگ جہاں رہتے ہیں ، دہشتگردی کے خاتمے میں عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں ،لاہور میں پی ایس ایل کا انعقاد ہر صور ت ممکن بنائیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات