بنوں ‘ فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق‘3 زخمی

منگل 21 فروری 2017 16:48

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) بنوں میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے تھانہ کینٹ کی حدودمیں واقع سو کڑی فقیر آباد میں مبینہ ملزم فرید اللہ خان نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے شاکر اللہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا مبینہ ملزم موقع پر گرفتار کر لیا گیا وجہ عداوت غلط کاموں سے منع نہ ہونے پر تنازعہ بتایا گیا کینٹ پولیس نے مقتول کے بھائی کی پورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تھانہ غوریوالہ کی حدود میں بنوں ڈیرہ روڈ پر نزد تاجی کلہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار مفتی خان ولد محمد امین ساکن شمالی وزیرستان ایجنسی نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سردارہ بی بی زوجہ نصر اللہ ساکنان تاجی کلہ کو ٹکر مار کر جاں بحق ہو گئی ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیاپولیس نے متوفیہ کے بیٹے کریم اللہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر دیا تھانہ ہوید کی حدود میں واقع سردی خیل لنڈیڈاک کے ارضیات میں مبینہ ملزمان ودود خان ،ولد نقیب اللہ خان ،فداء اللہ ولد ولد ودود خان ،نقیب اللہ ولد بہادر خان ،نے فائرنگ کرکے عبد السلام خان ولد توالی خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا مبینہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے وجہ عداوت مقتول کے ساتھ ڈیڈ سال قبل تلخ کلامی کا تنازعہ بتایا گیا ہوید پولیس نے مقتول کے کے چچا زاد بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی تھانہ صدر کی حدود میں نورنگ بنوں روڈ پر نزد ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب نامعلوم ڈرائیور نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنگ چی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرئیور اسماعیل خان ولدحبیب اللہ خان سکنہ بہادر حوجڑی کو زخمی کر دیا جنہیں علاج کے لئے ہسپتال پہنچایا صدر پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر دیا تھانہ تاون شپ کی حدود میں بنوں کوہاٹ روڈ پر بیزن خیل رکشہ ڈ ارئیور زبیر خان ولد گل شریف سکنہ دواغورہ نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار رفیع اللہ ولد رمضان سکنہ ممہ خیل والخئی کو ٹکر مار کر رخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ٹائون پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفشیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :