چار ممالک میں قحط 14 لاکھ بچوں کی جان لے سکتا ہے، یونیسیف کاا نتباہ

منگل 21 فروری 2017 16:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ چار ممالک نائجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن میں قریب ایک اعشاریہ چار ملین بچے قحط کی وجہ سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیسیف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یمن میں چار لاکھ باسٹھ ہزار بچے خوراک کی شدید کمی سے دوچار ہیں، جب کہ شمال مشرقی نائجیریا میں بھی قریب ساڑھے چار لاکھ بچے بھوک سے متاثرہ ہیں۔

قحط سے متعلق تنبیہ کے نظام Fews کے مطابق نائجیریا کی ریاست بورنو میں گزشتہ برس سے قحط جاری ہے، جب کہ امدادی اداروں کی ان متاثرہ بچوں تک عدم رسائی سے صورت حال مزید گمبھیر ہو سکتی ہے۔ یونیسف کے ڈائریکٹر انتھونی لیک نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کریں، تاکہ بہت سی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :