نیب ایف بی آر اور دیگر ادارے وزیراعظم کی انگلی پر ناچ رہے ہیں، تحریک انصاف
ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت ہے وزیراعظم خوداور اپنے بچوں کو احتساب سے بچا رہے ہیں، فواد چوہدری اگر ایک مگر مچھ کا احتساب ہوگا تو باقی خود بخود عدالت کے سامنے لیٹ جائینگے،میڈیا سے گفتگو
منگل 21 فروری 2017 16:36
(جاری ہے)
منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر پانامہ لیکس کی سماعت میں وقفہ کے دوران تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عدالت میں چیئرمین نیب اور چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ ججز نے جو سلوک کیا اگر انہیں ادارے کا وقار عزیز ہوتا تو عدالت سے باہر جانے سے پہلے یہ استعفیٰ دے کر جاتے مگر دونوں افسران وزیراعظم سے اپنی وفاداری کا ثبوت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان جو اداروں کے بارے میں کہتے تھے وہ آج سچ ثابت ہوا نیب ایف بی آر اور دیگر ادارے وزیراعظم کی انگلی پر ناچ رہے ہیں عدالت نے نیب چیئرمین کو بار بار تحقیقات کا کہا مگر انہوں نے انکار کیا اور کہا کہ اگر ریگولیٹرز کا جواب آیا تو ہم کارروائی کرینگے اور فارن آفس سے معلومات لے رہے ہیں تو اس پر ججز نے کہا کہ نیب اور فارن آفس کا فاصلہ اتنا ہے کہ مہنوں میں بھی طے نہیں ہوسکتا اور آپ ایک دفعہ بھی وہاں نہیں گئے اس پر چیئرمین نیب خاموش رہے انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں کی تنخواہیں اور کروڑوں کی مراعات لیتے ہوں مگر تمہاری کارکردگی صفر ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو چار سال ہوگئے مگر وزیراعظم نے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی کسی اپوزیشن کے سوال کا جواب نہیں دیا یہ کیسی جمہوریت ہے یہ جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت ہے اور وزیراعظم خود کو اپنے بچوں کو احتساب سے بچا رہے ہیں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر آج ہم نے تین درخواستیں دی ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر نے پانے سارے اثاثے واضح نہیں کئے اور الیکشن کمیشن میں بھی جھوٹ بولا لحاظہ آرٹیکل 62 کے تحت ان تینوں کو نااہل قرار دیا جائے اور سیکشن 28 کے تحت حسن نواز ، حسین نواز اور مریم نواز کیخلاف کارروائی کی جائے اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ آج کی سماعت میں چیئرمین نیب اور چیئرمین ایف بی آر عدالت میں صرف دو منٹ بولے مگر ججز نے اٹھاون منٹ ان کی کلاس لی اور یہ دونوں لاجواب ہوگئے شرم سے ان کے سر جھکے ہوئے تھے اگر ان میں تھوڑی سے بھی غیرت ہوتی تو اس وقت استعفیٰ دے دیتے مگر یہ اپنی وفاداری نبھا رہے ہیں نیب ایف بی آر اور دیگر اداروں نے عدالت میں آکر کہا کہ ہم تحقیقات نہیں کرسکتے ریگولیٹر کا جواب آئے گا تو وزیراعظم کے بچوں کیخلاف تبھی تحقیقات کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں روزانہ اربوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے مگر کوئی ادارہ نوٹس نہیں لیتا سپریم کورٹ واحدادارہ ہے جو کرپشن کیخلاف تحقیقات کررہا ہے اور اگر ایک مگرچھ کا احتساب ہوگیا تو باقی سارے چور خود بخود احتساب کے لئے عدالت کے سامنے لیٹ جائینگے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.