سندھ ہائیکورٹ کاجعلی قیدیوں سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کا حکم،سماعت13مارچ تک ملتوی

منگل 21 فروری 2017 16:29

سندھ ہائیکورٹ کاجعلی قیدیوں سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کا حکم،سماعت13مارچ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کی جیلوں میں جعلی قیدیوں سے متعلق درخواست پر جیل انتظامیہ کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ، کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے انصار برنی ٹرسٹ کی جانب سے جیلوں میں جعلی قیدیوں سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ کے جیلوں میں 41 جعلی قیدی اسیر ہیں ۔

عدالت میں ڈی آئی جی جیلز اور سینٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ پیش ہوئے اور جیل انتظامیہ کی جانب جواب داخل کیا جس میں کہا گیا جن قیدیوں کی فہرست فراہم کی گئی ہے ان میں سے کچھ رہا ہو گئے ہیں اور باقی ضمانت پر ہیں ، جیل میں کوئی جعلی ناموں سے قیدی نہیں ہے ۔ عدالت نے جیل انتظامیہ کی جانب سے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا اور حکومت سے بائیو میٹرک سسٹم کے حوالے بھی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی ۔