پانامہ کیس ہار بھی گئے تو جیت ہماری ہی ہو گی،شیخ رشید احمد

پانامہ کیس کا تابوت تین دنوں میں سپریم کورٹ سے نکلے گاجس میں عوام کی فتح ہو گی ، حکومت بین الاقوامی لابنگ کررہی ہے ، میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 16:25

پانامہ کیس ہار بھی گئے تو جیت ہماری ہی ہو گی،شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا تابوت تین دنوں میں سپریم کورٹ سے نکلے گاجس میں عوام کی فتح ہو گی ، حکومت بین الاقوامی لابنگ کررہی ہے ، اگر کیس ہار گئے تو بھی ہماری جیت ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک یا دو دن رہ گئے ہیں اور کل یا پرسوں تک عوام کو اس ملک کو درپیش مسائل سے نجات مل جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت بین الاقوامی لابنگ میں مصروف ہے ، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں فیصلہ ہمارے حق میں ہو یا ہمارے خلاف ہم عوام کی عدالت میں ہر صورت جیتیں گے۔ مجھے امید ہے کہ عدالت سے کرپشن کا تابوت ضرور نکلے گا۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے اضافی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنایا جائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کا دوبارہ آغاز ہوگیا ، اس موقع پر نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپرز ملز کا ریکارڈ بھی جمع کروا دیا گیا ہے۔