آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ،ْمحکمہ موسمیات

گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرمزید ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

منگل 21 فروری 2017 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرمزید ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم گوجرانوالہ،راولپنڈی ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی سب سے زیادو بارش گڑھی دوپٹہ میں7 ملی میٹر، راولاکوٹ، کوٹلی2، سیالکوٹ، منڈی بہاولدین 3، منگلا اور ہنزہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو ریکارڈ کئے گئے ملک کے سرد ترین مقامات کی رپورٹ کے مطابق کالام میں درجہ حرارت منفی8 ڈگری سینٹی گریڈ، پارہ چنار منفی 5، قلات منفی4، کوئٹہ منفی 3، دیر منفی 2، استور، سکردو اور مالم جبہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :