جنوبی سوڈان کے متعدد علاقوں میں قحط کا اعلان

منگل 21 فروری 2017 14:51

جنوبی سوڈان کے متعدد علاقوں میں قحط کا اعلان
جوبا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) جنوبی سوڈان میں متعدد علاقوں میں قحط کا اعلان کر دیا گیا۔جنوبی سوڈان کے قومی محکمہ شماریات کے چیئر مین کے مطابق ملک کے شاملی علاقہ نارتھرن گریٹر یونیٹی میں قحط کی صورتحال کا اعلان کیا گیا ہے جہاں قحط کے باعث بھوک اورناقص غٖذائیت سی50 لاکھ افراد متاثر ہیں، جنوبی سوڈان 2013 سے بدترین خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے اور عالمی امدادی تنظیموں کے مطابق وہاں پڑنے والا قحط بھی انسان ساختہ ہے کیونکہ کسانوں کی اکثریت کے پاس ان کا مال مویشی نہیں رہا یہاں تک کہ ان کے زرعی اوزار بھی چھین لئے گئے ہیںاور بارش کی کمی اس میں دوہرا کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نارتھرن گریٹر یونیٹی خطے میں بڑا علاقہ دریائے سفید نیل کے کنارے واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :