کرپشن‘ رشوت، سفارشی کلچرکوپروان چڑھانے کیلئے کچھ عناصر متحرک ہیں جن کی سرکوبی لازمی ہے ‘وادی نیلم میں کرپشن ‘ میرٹ پامالی ‘رشوت خوری کی فصل پی پی دور میں کاشت ہوئی ،شاہ غلام قادر کے انقلابی اقدامات مخالفین کو ہضم نہیںہورہے

سابق ممبرضلع کونسلر وممبرمجلس عاملہ ن لیگ ضلع نیلم عبدالقیوم بٹ کی بات چیت

منگل 21 فروری 2017 14:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) سابق ممبرضلع کونسلر وممبرمجلس عاملہ ن لیگ ضلع نیلم عبدالقیوم بٹ نے کہاہے کرپشن، رشوت، سفارشی کلچرکوپروان چڑھانے کیلئے کچھ عناصر متحرک ہیں ، جن کی سرکوبی لازمی ہے ،وادی نیلم میں کرپشن ، میرٹ پامالی ،رشوت خوری کی فصل پی پی دور میں کاشت ہوئی ،شاہ غلام قادر کے انقلابی اقدامات مخالفین کو ہضم نہیںہورہے ،شاہراہ سرگن،شاہراہ کٹن کی منظوری، اداروں کی فعالیت کاکریڈٹ ن لیگ حکومت کو جاتاہے ،آزادکشمیر کوکرپشن فری سٹیٹ بنانے کیلئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے اقدامات لائق تحسین ہیں،سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کیخلاف ہونے والے پروپیگنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عبدالقیوم بٹ کاکہنا تھا کہ سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید کی لوٹ مار اور کرپشن کااحتساب کیاجائے انہوں نے کہاکہ میاں عبدالوحید نے ماضی میں لوگوں سے ووٹ حاصل کرکے نیلم کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے رکھا، آسامیاں فروخت کی گئیں، رشوت لیکر نیلم کی آسامیاں دیگر اضلاع میں منتقل کرائی گئیں، جو شخص گزشتہ دس سال میں نیلم میں ایک لیڈی ڈاکٹر اور نرس بھرتی نہ کراسکا وہ کون سی کارکردگی کے تحت موجودہ ایم ایل اے سپیکر اسمبلی کے اقدامات پر انگلی اٹھارہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر میاں عبدالوحید نے اپنی زبان پرقابو نہ رکھا تو وہ ان کے ماضی کے کرتوتوں کوبے نقاب کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ انہوں نے حوالہ دیکر کہاکہ ہماری سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کوہماری سیاسی کمزور نہ سمجھاجائے ۔ اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ کچھ نادان دوستوں کی بیان بازی سے ریاستی جماعت مسلم کانفرنس ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوئی ، اب تعمیروترقی کے دشمن سپیکراسمبلی پر کیچڑ اچھالتے ہیںجوقابل مذمت ہے ، خواجہ شفیق شیشے کے گھرمیں بیٹھ کردوسروں کوپتھر نہ ماریں ،شاہ غلام قادر نے حلقہ انتخاب میں کسی کو وزارت عظمیٰ کاجھانسہ نہیں دیا، شاہ غلام قادرکیخلاف بیان بازی کرنے والے نیلم کی تعمیروترقی کے دشمن ہیں۔

مخالفین باز نہ آئے تو ہمیں ان کے کرتوتوںکو نقاب اتارنا آتا ہے ۔ اسمبلی گیٹ ایشوسپیکر اسمبلی کامعاملہ نہیں ، ہر باشعور شہری کو خطہ کے تحفظ کیلئے شناخت کرانا فرض ہے ۔پولیس کی چھان بین ہمارے تحفظ کیلئے ضروری ہے ، جن دوستوں کیساتھ کسی پولیس اہلکار نے بدتمیزی کی ہے اسے سامنے لائیں تحقیقات کرواکر انصاف مہیا کرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیلم کی تعمیروترقی کے دشمن موجودہ سیاسی قیادت پر کیچڑ اچھالتے ہیں ۔

جو حقائق کے برعکس ہے ۔ ماضی میں بھی کچھ نادان دوستوں نے مسلم کانفرنس میں ایکد وسرے پر الفاظوں کی بمباری کی جس سے آزادکشمیرایک ریاستی اور سود مند جماعت سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ شا ہ غلا م قادر ایک دیانتدار ، فرض شناس اور زیرک سیاستدان ہیں وادی نیلم کی تعمیروترقی میں اہم رول ادا کررہے ہیں جو قابل فخر ہے ۔

متعلقہ عنوان :