کشمیری نڈر و بہادر اور غیرت مند قوم ہے‘ مودی طاقت کے ذریعہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں دباسکتا‘ پاکستانی قوم کو متحد ہو کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا‘ دہشت گردی کہیں بھی ہو قابل مذمت ہے ‘مودی کا انتہا پسند مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے

انصار الامہ جموںوکشمیر کے نائب امیر مولانا سجاد شاہد کا بیان

منگل 21 فروری 2017 14:38

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) کشمیری نڈر و بہادر اور غیرت مند قوم ہے‘ مودی طاقت کے ذریعہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں دباسکتا‘ پاکستانی قوم کو متحد ہو کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ دہشت گردی کہیں بھی ہو قابل مذمت ہے مودی کا انتہا پسند مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ افغانستان میں بیٹھے ہوئے پاکستان دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انصار الامہ جموںوکشمیر کے نائب امیر مولانا سجاد شاہد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کفار کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے تمام کفریہ طاقتیں باہم متحد ومتفق ہیں جبکہ مسلمان ممالک بکھرے ہوئے ہیں اور ہر کوئی اپنا اپنا راگ الاپ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام میں زبان، رنگ ، نسل اور علاقے کی کوئی اہمیت نہیں تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ متحد و متفق ہو جائے کیونکہ اتفاق و اتحاد کا درس ہمارا دین بھی دیتا ہے اور اسی میں امت مسلمہ کی کامیابی و کامرانی ہے۔

آج امت کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر سے افغانستان تک اور افغانستان سے مصر تک، عراق سے شام تک الغرضیکہ ہر جگہ پر مسلمان کفار کے مظالم کا شکار ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ جہاد سے دوری اور آپس کی نااتفاقی ہے۔ کشمیری قوم عنقریب اپنی منزل تک پہنچ جائے گی کیونکہ اس باغیرت قوم نے بھارتی مظالم کے سامنے آج تک سر نہیں جھکایا۔ پاکستان سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے تو کشمیریوں کو آزادی کا انمول تحفہ بہت جلد مل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :