آسٹریلیا میں مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پرگر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

مسافر طیارے کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا ، تحقیقات کی جارہی ہیں،حکام

منگل 21 فروری 2017 13:20

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں چھوٹا مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورون میں چھوٹا مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد شاپنگ سینٹر کی عمارت میں بھی آگ لگ گئی تاہم امدادی اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق میلبورن کے اسنڈون ایئرپورٹ سے اڑتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد طیارہ ایئرپورٹ کے قریب شاپنگ سنٹر پر گر گیا، واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا شاپنگ سینٹر میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :