صومالیہ میں خشک سالی کے باعث اقتصادی شرح نمو2.5 فیصد تک رہنے کا امکان

منگل 21 فروری 2017 13:11

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں خشک سالی کے باعث اس کی اقتصادی شرح نمو کم ہوکر 2.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کے ملک کیلئے کنٹری ڈائریکٹر سامبا تھیام نے صحافیوں کو بتایا کہ ماہرین نے رواں سال صومالیہ کی اقتصادی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی تاہم یہاں شدید خشک سالی کے باعث زرعی پیداوار متاثر کی وجہ سے کم ہوکر 2 تا 2.5 فیصد رہے گی۔انھوں نے کہا کہ یہ ملک کئی عشروں تک خانہ جنگی کا شکار رہا اور اب خشک سالی نے اس کی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے جس سے اقتصادی شرح نمو کے اشاریے کم ہونا یقینی ہیں۔

متعلقہ عنوان :