مصر،فٹبال میچ میں دنگا فساد کیس کا حتمی فیصلہ جاری،11افرادکو سزائے موت

ملزمان کے خلاف قتل عمد کی سوچی سمجھی سازش تیار کرنے کا مقدمہ قائم کیا تھا،مصری استغاثہ

منگل 21 فروری 2017 13:01

مصر،فٹبال میچ میں دنگا فساد کیس کا حتمی فیصلہ جاری،11افرادکو سزائے ..
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) مصر کی ایک اپیلٹ عدالت نے پورٹ سعید کے مقام پر 2012ء میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامی آرائی کے دوران 70 سے زائد تماشائیوں کی ہلاکت کے مشہور مقدمہ میں ملوث 11 افراد کو سزاسنا دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2015 میں پورٹ سعید کی فوجداری عدالت نے الاھلی فٹبال کلب کے 72 حامیوں کے قتل عام کی پاداش میں 11 افراد کو سزائے موت سنادی ، مقدمے میں دس افراد کو عمر قید جبکہ 10 دیگر ملزمان کو قید بامشقت کا حکم سنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پورٹ سعید کے سیکیورٹی انچارج اور دیگر 12 اہلکاروں کو فوجداری عدالت نے پانچ برس قید سنائی تھی جبکہ 20 ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا۔مصری استغاثہ نے ملزمان کے خلاف قتل عمد کی سوچی سمجھی سازش تیار کرنے کا مقدمہ قائم کیا تھا۔ اس کارروائی میں قتل کے علاوہ چوری، ڈاکا زنی، کرائے کے قاتلوں کے ذریعے تخریب کاری جیسی وارداتیں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اور ملزمان پر الزام تھا کہ الاھلی فٹبال کلب کے بعض حامیوں نے الٹرا نامی فٹبال کلب کے حامیوں کو ماضی کی بعض ناراضی کا بہانہ بنا کر قتل کیا۔ الاھلی فٹبال کلب کے حامیوں نے الٹرا کلب کے شائقین کو اسلحہ کے زور ڈرایا دھمکایا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :