جدہ میں بزرگوں سے فراڈ کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار

واردات کرنے والے گروہ کے قبضے سے کئی اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل فون برآمد کرلیے،اسپیشل ٹیم

منگل 21 فروری 2017 12:34

جدہ میں بزرگوں سے فراڈ کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) جدہ میں بزرگوں کو دھوکا دے کر ان کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے 3رکنی عرب گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسپیشل ٹیم نے واردات کرنے والے گروہ کے قبضے سے کئی اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل فون برآمد کرکے ضبط کرلیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ 3 رکنی گروہ اے ٹی ایم کے قریب وارداتیں کرتا تھا،جو بزرگوں کے اے ٹی ایم کارڈ دھوکے سے ہتھیا لیتا تھا،جعل سازوں کے قبضے سے کئی اے ٹی ایم کارڈ برآمدہوئے ہیں۔ترجمان سعودی پولیس کے مطابق یہ گروہ اے ٹی ایم کے پاس بزرگوں کے ساتھ واردات کرتا تھا، اسپیشل ٹیم نے واردات کرنے والے گروہ کے قبضے سے کئی اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل فون برآمد کرکے ضبط کرلیے۔

متعلقہ عنوان :