آپریشن ضرب عضب میں متاثر فاٹا کے بے گھر افراد کے 21 ہزار مکانات کا سروے مکمل

منگل 21 فروری 2017 11:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے فاٹا کی بے گھر افراد کے مکانات کا سروے جاری ہے، اب تک21 ہزار مکانات کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے ، مکمل تباہ ہونے والے گھرکے مالک کو چار لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھرکے مالک کو ایک لاکھ15 ہزار روپے ادا کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا آر آر یوکے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں فاٹا کے بے گھر افرادکے مکانات کے سروے کا سلسلہ جاری ہے اب تک21 ہزار مکانات کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے۔

حکام کے مطابق آپریشن سے متاثرہ ہر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز، ضلعی انتظامیہ، محکمہ مال اور سکول ٹیچر گھر گھر جا کر آپریشن سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کے سروے میں مصروف عمل ہیں۔ حکام کے مطابق مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھرکے مالک کو4 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جارہا ہے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھرکے مالک کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :