لاہور، سیفٹی قوانین کی خلاف کرنے پر لیسکو کے ایس ڈی اوسمیت 3 ملازمین معطل

منگل 21 فروری 2017 03:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت میں سیفٹی قوانین کی خلاف کرنے پر لیسکو کے ایس ڈی اوسمیت 3 ملازمین کو معطل کردیا گیا۔ لیسکو چیف نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے لیسکو کے چاروں ملازمین کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

لیسکو چیف نے بتایا ہے کہ برقی لائنوں پر کام کرنے کے ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں جن پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ اس کے باوجود لیسکو کے سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ رپورٹ میں اسسٹنٹ انجینئر ٹرانسمیشن زاہد پرویز سب سٹیشن منیجر اور 2 ملازمین شامل ہونے کی تصدیق ہونے پر ایس ڈی او سیمت چاروں ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :