لاہور، مال بردار ٹرین کے ڈی ایل ہونے سے کراچی سے آنے اور جانے والی گاڑیاں پھنس گئیں

مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

منگل 21 فروری 2017 03:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) ڈہرکی کے علاقے میں مال بردار ٹرین کے ڈی ایل ہونے کے باعث کراچی سے آنے اور جانے والی گاڑیاں پھنسی رہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دوپہر کے وقت وفاقی وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرکے مسافروں کو سہولت کے لئے موبائل پر ٹکٹیں بک کروانے کے حوالے سے تفصیلات بیان کررہے تھے جنہیں اُس وقت سندھ کے علاقے ڈہرکی میں مال بردار گاڑی ریل کی پٹڑی سے اُتر گئی ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا ہے البتہ کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود ٹریک کو کلیئر نہیں کروایا جا سکتا جس کی وجہ سے کراچی سے پشاور جان یوالی تمام گاڑیاں راستے میں رک گئیں۔

ٹریک کے گاڑیوں کے پھنسنے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :