ڈاکٹرفاروق ستار سے ایم کیو ایم (پاکستان) پنجاب کے ذمہ داران کے وفد کی ملاقات

وفد کی وفد ایم کیو ایم (پاکستان) کے 23 اگست کے اقدام کی حمایت، بھرپور تعاون کی یقین دہانی

منگل 21 فروری 2017 03:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی بی کالونی میں واقع عارضی مرکز پر ایم کیو ایم (پاکستان) پنجاب کے ذمہ داران کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم کیوا یم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرز خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، عبدالوسیم، شبیر قائم خانی اور اسلم آفریدی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایم کیو ایم (پاکستان) پنجاب کے سینئر نائب صدر عابد گجر، نائب صدر ندیم کھوکھر، جنرل سیکریڑی ملک وسیم کھوکھر، جوائنٹ سیکریٹری عنصر بُٹر، اراکین مرکزی کمیٹی پنجاب حاجی عتیق عباسی، رانا ابوبکر اور چوہدری رحمت اللہ وڑائچ شامل تھے۔ اس موقع پر کنونیر ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم پنجاب کے ذمہ داروں اور کارکنان کی سرگرمیوں کو سرہاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے ایم کیو ایم (پاکستان) کے 23 اگست کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ #

متعلقہ عنوان :