پرویز مشرف کا پی ایس ایل کا فائنل لاہور میںمنعقد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

منگل 21 فروری 2017 03:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میںمنعقد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔جاری بیان میں سابق صدر نے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ ہم دہشت گردوں کی مذموم کاروائیوں سے دبنے والے نہیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل منعقد ہونے پر تحفظ کی ذمہ داری لی ہے۔ پاک فوج پر مکمل یقین ہے کہ وہ پی ایس ایل کی ٹیموں کو بھرپور تحفظ فراہم کرے گی۔ پی ایس ایل نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے تجربہ سے مستفید ہونے کا موقع مل رہا ہے۔