لاہور ، لیسکو ایس ڈی او امجد حسین ناگرہ کے بیٹے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کو راہگیروں نے ناکام بنا دی

منگل 21 فروری 2017 03:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت میں لیسکو سب ڈویژن امجد حسین ناگرہ کے بیٹے کو کالج روڈ پر مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کو راہگیروں نے ناکام بنا دیا۔ اغوا کار شہریوں کی مداخلت پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو صدر سب ڈویژن کے ایس ڈی او امجد حسین ناگرہ کی اہلیہ اپنے بیٹے کوطبی معائنہ کے لئے ڈاکٹر کے پاس لے جارہی تھی کہ کالج روڈ پر 2 موٹرسائیکل سوارں خاتون سمیت 4 افراد نے فیملی کو روک لیا۔

گاڑی کو روک کر اُن کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ بچے کو اغوا ہوتا دیکھ کر انہوں نے شور مچا دیا جس پر مقامی لوگوں کی جانب سے اغوا کاروں کوپکڑنے کی کوشش میں چاروں افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بچے کے اغوا کی مبینہ کوشش پر پولیس نے نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ وائرلیس پر پیغام بھی نشرکروا دیا۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :