افغانستان میں کمانڈر ولی اور جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر پاک فوج کی مزید بمباری، خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشت گرد رحمان بابا جہنم واصل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 فروری 2017 23:53

افغانستان  میں کمانڈر ولی اور جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر پاک فوج کی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2017ء) افغانستان میں کمانڈر ولی اور جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر پاک فوج نے مزید بمباری کی ہے۔ عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے افغانستان میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع جماعت الاحرار کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران کمانڈر ولی اور جماعت الاحرار کے 14 ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ کاروائی کے دوران خطرناک ترین اور انتہائی مطلوب دہشت گرد رحمان بابا بھی جہنم واصل کر دیا گیا۔ رحمان بابا دہشت گردوں کو تربیت دینے کیلئے شہرت رکھتا تھا۔

متعلقہ عنوان :