ریسٹورنٹ نے تمیز دار بچوں کے والدین کو بل میں 5 فیصد رعایت دینا شروع کر دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 18 فروری 2017 23:50

ریسٹورنٹ نے تمیز دار بچوں کے والدین کو بل میں 5 فیصد رعایت دینا شروع ..

اٹلی کے ایک ریسٹورنٹ نے بچوں کے تمیزدارانہ برتاؤ کی وجہ سے بل میں 5 فیصد رعایت کرنا شروع کر دی۔
انٹونیو فیراری نے، جو ریسٹورنٹ کا مالک ہے، ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں bimbi educati یا تمیزدار بچوں کے لیے 5 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ انٹونیو کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی ہے۔

(جاری ہے)


انٹونیو کا کہنا ہے کہ ایک ٹیبل کے 11 میں سے 5 بچے موجود تھے، جن کے مہذب برتاؤ نے بل میں رعایت دینے پر مجبور دیا۔

انٹونیو نے دی گارجین کو بتایا کہ اس کے ریسٹورنٹ میں آنے والے 30 فیصد والدین کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ بچوں کو کیسے کنٹرول کرنا ہے۔
انٹونیو کا کہنا ہے کہ میامی کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کھاتے ہوئے اسے بھی ایسے بل میں رعایت ملی تھی، جس کے بعد اس نے اپنے ریسٹورنٹ میں بھی تمیزدار بچوں کے والدین کو رعایت دینا شروع کر دی ہے۔